سپریم کورٹ،گھی ملز کے ملازمین کی سوشل سیکورٹی کی رقم نکالنے کیخلاف دائر درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

پیر 18 اپریل 2016 22:29

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد آئی نا ئن میں فضل ویجیٹیبل گھی ملز کے ملازمین کی ای او بی آئی میں سوشل سیکورٹی کی رقم نکالنے کیخلاف دائر درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے دائردرخواست کی سماعت کی جس میں مو قف ا ختیارکیا گیا ہے کہ نادہندہ ہونے پرنیلامی کے بعد مل مالکان اور بینک نے ملی بھگت کرکے ای او بی آئی میں جمع ملازمین کی سوشل سکیورٹی کی رقم بھی نکال کرہڑپ کرلی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی اتارنی جنرل سے کہاکہ عدالت کوبتایا جائے کہ ملا زمین کی سوشل سیکورٹی کے تیس لاکھ روپے کہاں گئے۔ دریں اثنا اسی بنچ نے سنیٹر ایاز مندوخیل کی ضمانت کے حوالے سے کیس میں نیب کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے فریقین کو نو ٹس جاری کر دیئے ہیں۔ اس موقع پرجسٹس اعجا ز افضل کاکہنا تھاکہ نیب کے پاس اچھے تفتیشی افسر نہیں ہیں۔ بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :