چھوٹو نہیں پکڑا جارہا تو لمبو کیسا پڑا جائے گا، شیخ رشید

زرداری اور نواز دونوں ایک ہی سکے کے حصے ہیں‘ جو بھی سیاسی نواز شریف کی حمایت کرے گا وہ سیاسی طور پر اپنا منہ کالا کرے گا چین راہداری میں کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرے گا تو جنرل راحیل شریف اس کو نیست و نابود کردے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھوٹو نہیں پکڑا جارہا تو لمبو کیسا پڑا جائے گا‘ چھوٹو نے پنجاب حکومت کو ہائی جیک کر رکھا ہے‘ زرداری اور نواز دونوں ایک ہی سکے کے حصے ہیں‘ جو بھی سیاسی نواز شریف کی حمایت کرے گا وہ سیاسی طور پر اپنا منہ کالا کرے گا ۔

پوری کوشش کی جارہی ہے کہ فوج کو تنہا کردیا جائے‘ امریکہ کو چین راہداری اور ایٹمی پلانٹ امریکہ کو ہضم نہیں ہورہا‘ چین راہداری میں کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرے گا تو جنرل راحیل شریف اس کو نیست و نابود کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس نے کرپشن کی اس کو سزا ملنی چاہیے‘ امریکہ کہہ رہا ہے کہ ہم کرپشن کرنے والے کسی کا بھی ساتھ نہیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو پکڑا نہیں جا رہا تو ملک میں کرپشن کرنے والا وزیراعظم نواز شریف کو کیسے پکڑا جا سکتا ہے چھوٹو نے تو پنجاب حکومت کو ہائی جیک کر لیا ہے دعا ہے کہ چھوٹو زندہ نہ پکڑا جائے ورنہ نواز حکومت کو نیا پنڈورہ بکس کھل جائے گا اور مذید مشکلات کا شکار ہو جائے گی نواز شریف کو زرداری کی سپورٹ حاصل ہے اور یہ دونوں سیاستدان ای ک ہی سکے کے حصے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس نے کرپشن کی اس کو سزا بھی ملنی چاہئے اور امریکہ کہہ رہا ہے کہ ہم کرپشن کرنے والے کسی کا بھی ساتھ نہیں دیں گے اگر نواز شریف کو کوئی سیاسی بیماری ہے تو اس کا علاج ملک میں بھی ہے جو سیاسی شخصیت بھی نواز شریف کی حمایت کرے گا وہ سیاسی طور پر اپنا منہ کالا کرے گا ۔

پانامہ تحقیقاتی کمیشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی کے علاوہ کسی کمیشن کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اسمبلی کا پہلے بہت زیادہ امیج خراب ہے فوج کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے امریکہ کو چین راہداری اور دوسرا ایٹمی ٹیکنالوجی ہضم نہیں ہو رہی لیکن جنرل راحیل شریف چین راہداری کے راستے میں ملکی اور غیر ملکی ہر رکاوٹوں کو مٹا کر رکھ دیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ چین راہداری سے ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے