نواز شریف کے مستعفی ہونے کی باتیں کہانیاں ہیں ،خواجہ آصف

پانامہ لیکس پر کمیشن کے لئے اختلاف رائے ضروری ہے کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 18 اپریل 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کی باتیں کہانیاں ہیں نواز شریف 2018 تک وزیر اعظم ہیں پانامہ لیکس پر کمیشن کے لئے اختلاف رائے ضروری ہے کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ 1993 میں نصیر اللہ بابر نے اٹھایا ۔

1993 میں نواز شریف کی تین آف شور کمپنیوں کا رہنا آف شور کمپنیوں کے لئے اگر پیسہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر گیا ہے تو یہ صحیح نہیں ہے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے وزیر اعظم نے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق رائے بھی ضروری ہے تاکہ کمیشن رپورٹ آنے سے سب متفق ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے فیصلوں پر سوال نہیں اٹھے کمیشن کے سامنے رکھ کر تحقیقات ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعطم کی وطن واپی جلد متوبقع ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

وزیر اظم محمد نواز شریف کے مستعفی ہونے کی باتیں کہانیاں ہیں محمد نواز شریف 2018 تک وزیر اعظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت یا پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :