اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ کیلئے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی

پیر 18 اپریل 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ خیبر پختونخواہ کیلئے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی کی تقرری کی ہے۔ یہ کمیٹی تین ماہ میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق مشاورت کرکے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں رحیم داد خان، ہمایوں خان، نور عالم خان، سینیٹر روبینہ خالد اور شاذی خان شامل ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبوں کی پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دی تھیں اور ہر صوبے کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جو ہر صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو پر تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کریں گی۔ ۔