ماحوال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسحاق ڈار

پیر 18 اپریل 2016 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ماحوال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان عالمی فورم پر اپنا کردار ادا کرے گا ، پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی سنٹر برائے انٹریگیٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ کے چار رکنی وفد کی ملاقات کی ۔

اس موقع پر آئی سی آئی ایم او ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ مورلڈن نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی ایم او ڈی ایک ریجنل ادارہ ہے جو کہ موسمیات کے مسائل اور انوائرمنٹ کے استحکام کیلئے معلومات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے یہ آٹھ ممالک جن میں بنگلہ دیش ، بھوٹان ، چائنہ ، انڈیا ، میانمر ، نیپال اور پاکستان شامل ہیں ان میں کام کررہا ہے آرگنائزیشن کا دفتر نیپال میں قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی و دیگر انوائرمنٹ مسائل کی وجہ سے پہاڑوں پر رہنے والے افراد کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے آئی سی آئی ایم او ڈی کا مقصد پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو تبدیلیوں سے آگاہ کرنا نئے طور طریقوں کو اپنانا اور نئے مواقعوں کو استعمال کرنے بارے آگاہ کرنا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ماحول کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے موسمیاتی تبدیلی مسائل کے حوالے سے پاکستان عالمی فورم میں اپنا کردار ادا کرے گا وفاقی وزیر نے آئی سی آئی ایم او ڈی کی کارکردگی کو سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ آرگنائزیشن پاکستان میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ تعاون کرے ملاقات میں چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن ، یو این ریذیڈنٹ کو آرڈنیٹر نیل بوھنے اور منسٹری آف فنانس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :