پانامہ حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار سے تحریر معافی مانگ لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 14:14

پانامہ حکومت نے  وفاقی وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار سے تحریر معافی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : پانامہ حکومت نے اپنے وزیر کی پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ ملاقات سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار سے تحریری معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ حکومت کی جانب سے تحریری معذرت کا مراسلہ وزارت خزانہ پاکستان کو موصول بھی ہو گیا ہے۔ تحریری وضاحت میں کہا گیا کہ پانامہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ تحریری وضاحت کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پانامہ کے نائب وزیر نے اپنے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار سے ملاقات کا بیان دیا تھا۔