جمہوری نظام کو بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، سعد رفیق

بدھ 20 اپریل 2016 12:38

جمہوری نظام کو بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ہمیں اخلاقیات کر درس دینے والے خود اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کی روک تھام کا پائیدار حل جمہوری تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق میڈیا پر جھوٹ بولنے والوں کی شرم آنی چاہیے،پرویز مشرف دورکی حمایت میں چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان ان کے آمرانہ انداز فکر کا غماز ہے۔انکا کہناتھا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی رائے کو فوقیت دی جائے گی،بعض جماعتیں اور سیاستدان الزامات کے ذریعے سیات چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اخلاقی گراوٹ کاشکار لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں،بعض ٹی وی چینلز اور صحافی حضرات اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :