احتساب عدالت میں توقیر صادق کے خلاف82ارب روپے کے اوگرا کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

بدھ 20 اپریل 2016 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف82ارب روپے کے اوگرا کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے اوگرا کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظہر حسین مخدوم نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا جس پر عدالت نے رجسٹرار اوگرا عبدالباسط قریشی کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔