پانامہ لیکس میں حکمران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،شیخ رشید
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کبنتاہے توتمام سیاسی جماعتیں پیش ہوں گی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
بدھ 20 اپریل 2016 22:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں حکمران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،یہ اتنی بڑی حکومت ہے کہ اس کے خلاف سازش پانامہ میں ہورہی ہیں ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ پانامہ لیکس میں جوکچھ سامنے آیایہ ایک ملک کے سربراہ کاکیس ہے اورحکمران اس کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کاحامی ہوں اگریہ کمیشن بنتاہے توتمام سیاسی جماعتیں چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گی ۔
انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت اسے سازش قراردے رہی ہے کیایہ اتنی بڑی حکومت ہے کہ اس کے خلاف پانامہ میں سازش ہورہی ہے حکومت اپنے لئے خودمشکلات پیداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے خیبرتک ملک آگ اورخون میں نہارہاہے ،میں پنڈی اسلام آبادمیں جلدانتخابات کی آوازیں سن رہاہوں قوم ملک میں شفاف انتخابات کی تیاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف لندن میں مے فیئرفلیٹس کی ملکیت سے انکاری ہیں لندن جاؤں گاتو مے فیئرفلیٹس میں ہی رہوں گا،ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے رائے ونڈکارخ کیاتوعمران خان کے ساتھ ہوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.