Live Updates

ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں ؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 21 اپریل 2016 15:15

ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں ؟اسلام آباد ہائی کورٹ ..

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہایکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے یو م تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کے خلاف دائر کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار وحید محمود خان کی جانب سے ایڈوکیٹ یاسر محمود نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک شہریوں کی تفریح کے لیے بنایا گیاہے،تفریحی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،اگر تفریحی مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت ملتی رہی تو یہ یہ سیاسی مقامات بن جائیں گے ،ایف نائن پارک میں روزانہ کی بنیاد پر بچے .

(جاری ہے)

بڑے بوڑھے تفریح کے لیے آتے ہیں ،ماضی میں ڈی چوک پر ہونے والوں دھرنوں سے شہری پہلے ہی ذہنی تنازع کا شکار ہیں ، انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ پارکوں کا تعلق جلسے جلوسوں کے بجائے تفریح سے ہونا چاہیے،اگر کوئی سیاسی پارٹی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو چاہیے انکے لیے مخصوص جگہ کا تعین کرے،اس پر عدالت استفسار کیا کہ جلسے کے اجازت نامہ کے نوٹیفیکیشن کی کاپی کہاں ہے ؟محض اخبار میں اجازت نامہ کی خبر پر فیصلہ نہیں کر سکتے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ چیف کمشنر اسلام آباد،آئی جی پی ، چیئرمین سی ڈی اے، ماحولیاتی تحفظاتی ادارہ ،اور چئیرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیاہے،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات