میرپورخاص پوسٹ مینوں کے سیاسی اثر ورسوخ کے سامنے ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ آفیسر مجبورہوگئے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنے خاص پوسٹ مینوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ،شکایات کے باوجود افسران کا کارروائی سے گریز

جمعرات 21 اپریل 2016 16:57

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) میرپورخاص پوسٹ مینوں کے سیاسی اثر ورسوخ کے سامنے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیسر مجبورہوگئے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنے خاص پوسٹ مینوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔متعدد تحریر شکاتیوں کاباجود آفیسران ان پوسٹ مینوں کے خلاف کاروائی سے گریز کررہے ہیں جبکہ ڈویژنل افسران شکایت کندہ کو آفیس میں بلواکر شکایت واپس لینے کا دباؤڈالارہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مکھن سموں دولت لغاری،بیلاڑوشاخ کے محمد قاسم اورمیرخالد کی لانڈھی،جھلوری شوگر مل سائٹ کے پوسٹ ماسٹر طالب آرئیں اور کھان پوسٹ آفس کے شفقت کو ہزاروں کی تعداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فارم ( قسط )تقسیم کرنے کے لئے دیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ پوسٹ مین ایک ہزارسے 15 سوروپے فی مستحق سے کٹ رہے ہیں ۔اور بیشتر کو تو ایک قسط کی ادائیگی ہی نہیں کی گئی ۔

ایسی غیرقانونی کتواٹی کے خلاف درجنوں شکایت محکمہ پوسٹ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیس میں جمع کرائی گئی ہے مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔بتایاجاتاہے کہ مذکورہ پوسٹ مینوں کو سیاسی رہنماؤں کی خصوصی آشیر آباد حاصل ہے ۔ان کے آگے افسران بھی بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔ جس کے باعث دلیر ی سے مذکورہ پوسٹ مین ایسی گھنوانے کام میں مصروف ہیں ۔ایسی صورتحال ہے کہ ڈویژنل آفیس میں موجود افسران شکایت کندہ کو آفس میں طلب کرکے شکایت واپس لینے کا ددرخواستیں کرتے ہیں ۔متاثرین کا کہناہے کہ حکومت کی نیک نامی کو متاثر کرنے والے اور مذکورہ پوسٹ مینوں کی سرپرستی کرنے والے میرپورخاص ڈویژنل محکمہ پوسٹ کے افسران کے خلاف بھی کاروائی میں لائی جاناضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :