پا ک سر زمین پارٹی کا جلسہ ، پولیس نے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 12:55

پا ک سر زمین پارٹی کا جلسہ ، پولیس نے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ فراہم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی کے جناح باغ میں جلسے کے لیے پولیس نے ایمبولینس اور فائرنگ بریگیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بلدیہ ٹاﺅن کراچی کے حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پانچ ایمبولینسز اور ایک فائر ٹینڈر ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں دے دئے جائیں۔ واضح رہے کہ پاک سر زمین پارٹی کا جلسہ 24اپریل کو جناح باغ میں منعقد کیاجائے گا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل ایک روز قبل 23اپریل کو ہی دے دی جائے گی۔ پولیس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ سے ایمبولینس اور فائر ٹینڈر مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :