مئی کا مہینہ بہت اہم ہے ، کچھ لوگ جیل جائیں گے کچھ باہر۔ صوبائی وزیر منظور وسان کی پیش گوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 14:25

مئی کا مہینہ بہت اہم ہے ، کچھ لوگ جیل جائیں گے کچھ باہر۔ صوبائی وزیر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) : سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ مئی کا مہینہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئندہ 10 دن نہایت اہم ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ باہر جائیں گے جبکہ کچھ لوگوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی احتساب کے لیے تیار ہے، پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی احتساب سے نہیں بچے گا۔

متعلقہ عنوان :