اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال، حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے،سپریم کورٹ سے اپیل کی جائے کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرے ۔ سینیٹر سراج الحق کی سید خورشید شاہ سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 16:34

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ،جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے۔جس میں اپوزیشن کی طرف سے سپریم کورٹ سے اپیل کی جائے کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پر پوری قوم کو اعتماد ہے کہ وہی مسئلے کا حل نکال سکتی ہے۔