ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن ،نواشریف کو پراعتماد،پختہ کار اور بہادر وزیراعظم دیکھ کر اچھا لگا،مریم نواز

غلط کام کرنے والا کبھی دلیرانہ فیصلہ نہیں کرسکتا میں اپنے وزیراعظم پر فخر کرتی ہوں ،وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

جمعہ 22 اپریل 2016 22:41

ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن ،نواشریف کو پراعتماد،پختہ کار اور بہادر وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے خطاب پر وزیراعظم نوازشریف کو ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن کی داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی اعتماد میں نظر آئے ، ویلڈن پرائم منسٹر آپ نے جھوٹے اور سازشی عناصر کے منہ بند کر دیے۔ نوازشریف کو پر اعتماد ،پختہ کار اور بہادر وزیراعظم دیکھ کر اچھا لگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں مریم نوازشریف نے بہترین اور پر اعتماد خطاب پر وزیراعظم کو ویلڈن پرائم منسٹر ویلڈن کہتے ہوئے دادتحسین دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پر عزم ، جراتمندانہ اور پر اعتماد دیکھ کر اچھا لگا۔ وزیراعظم نے جھوٹے اور سازشی عناصر کے منہ بند کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ویلڈن پرائم منسٹر مریم نواز شریف وزیراعظم کو شیر قرار دیتیہوئے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ چار شیروں کی تصاویر لگائیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام کرنے والا مجرم اس طرح کا دلیرانہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ یہ ان کے اﷲ تعالیٰ پر ایمان اور درست راہ پر ہونے کا مظہر ہے ۔ میں اپنے وزیراعظم پر فخر کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :