وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب کے سوشل میڈیا پربھی چرچے،لوگوں کا اظہار حمایت

عمران خان پر کڑی تنقید ،دھرنے کے دوران لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کا حساب مانگ لیا

جمعہ 22 اپریل 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل میڈیا پر انکے چاہنے والوں اور صارفین نے سرہا اورمکمل حمایت کے نعرے درج کرتے ہوئے کہا کہ جن کے دل میں چور نہیں ہوتا وہ کمیشن کے سامنے بھی پیش ہونے سے نہیں گھبراتے جبکہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دنیا کا پہلا بے روزگار شخص دیکھا ہے جس کے ایک ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کے خطاب کو سراہا گیا جبکہ مریم نوازشریف کے ٹوئٹس پر بھی سینکڑوں افراد نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور لائیک کرتے ہوئے اپنے کمنٹس دیئے کہ جن کے دل مطمئن ہوتے ہیں ان کے چہرے بھی مطمئن نظر آتے ہیں ۔ صارفین نے عمران خان پر تنقید کی۔ صارفین نے کہا کہ جن کے دل میں چور نہیں ہوتا وہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے نہیں گھبراتے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو ہمیشہ ان کے صبر اور شکر نے بچایا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان سے حساب مانگا اور نعرے درج کئے کہ اپنی اقتدار کی ہوس میں معصوم نوجوانوں کو لاشون کی بلی چڑھانے کا حساب دو۔ جواب دو عمران جواب دو۔راجہ حماد نامی لورز نے لکھا کہ وی لو یو نوازشریف قدم بڑھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ نوازشریف ہمیں آپ پر اعتماد اور اعتبار ہے ۔ آپ سرخرو ہیں ۔

وزیراعظم نے قوم کا دل جیت لیا۔ محسن رانجھا نے کہا کہ دنیا کا پہلا بے روزگار شخص عمران ہے جس کے ایک ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں جن کے دامن صاف ہوتے ہیں وہ بے خوف ہوتے ہیں ۔وطن کی مٹی سے عشق رکھنے والے نوازشریف عوامی وزیراعظم ہیں کہتے تھے میاں نہیں آئے گا ۔ میاں آگیا ہے اور چھا گیا ۔عادل نے کہا کہ میاں نوازشریف کی ایک دن کی تقریر عمران خان کی 126دن کی تقریروں سے بہتر ہے۔