198 ڈاکٹرز کی گریڈ 20 میں ترقی کے احکامات جاری

جمعہ 22 اپریل 2016 22:43

لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے 198 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسرز (اے پی ایم او )گریڈ 19 کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کے ا حکامات جاری کردیئے - محکمہ صحت نے ترقی پانے والے پرنسپل میڈیکل آفیسرز کی تقرری و تبادلے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں -علاوہ ازیں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے 101 ویمن میڈیکل آفیسرز کو گریڈ 18 میں سینئر ویمن میڈیکل آفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے - ترقی پانے والے تمام ڈاکٹرز کے احکامات محکمہ کے فیس بک پیج پر بھی اپ لوڈ کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :