وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاویدکاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ کا اچانک معائنہ،دوران زچگی بچے کی ہلاکت کا نوٹس ، ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 22 اپریل 2016 22:43

لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔عوام کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر خدمت خلق کے جذ بے سے سرشار ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اکبر ظہور اور ایم ایس بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے ہسپتال میں دوران زچگی بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں ایمر جنسی ‘ زنانہ و مردانہ وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں صوبائی وزیر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں انتظامات کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے ہسپتال کے مسائل کو جلد از جلد حل کردیا جائے گا،بعد ازاں صوبائی وزیر زراعت نے اراضی ریکارڈ سنٹر کبیروالہ کا اچا نک معائنہ کیا اور عوام کو فردات اور انتقالات کے اجرا ء کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے جدید وژن کے تحت اراضی کے کمپیوٹرائز ڈ نظام سے 150سالہ فرسودہ پٹوار کلچر کا نہ صرف خاتمہ ہوا ہے بلکہ لوگوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو جدید ترین طریقہ سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :