مخالفین کو سیاسی میدان میں چت کرنے فیصلہ:وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،عوامی رابطہ مہم کا آغاز خیبرپختونخواہ کیا جائے گا،نواز شریف مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے، مہم کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کیے جائینگے،عوامی رابطہ مہم کے ذریعے وزیراعظم سیاسی مخالفین کو عوام میں اپنی مقبولیت کا بلندگراف بھی ظاہر کرینگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 15:41

مخالفین کو سیاسی میدان میں چت کرنے فیصلہ:وزیراعظم محمد نواز شریف نے ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے مخالفین کو سیاسی میدان میں جواب دینے کیلئے آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،عوامی رابطہ مہم کا آغاز خیبرپختونخواہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے دوران خیبر پختونخواہ کے چار مختلف اضلاع میں عوام سے ملاقاتیں اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف مانسہرہ میں پہلے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئندہ ہفتے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ ملک کے موجودہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور مسلم لیگ(ن)کی حکومت پر کڑا وقت آنے کے تناظر میں کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو عوام میں اپنی مقبولیت کا بلندگراف بھی ظاہر کر کے دکھائیں گے۔