کمیشن کو وہ تمام اختیارات دیئے گئے ہیں جو عدالت کو حاصل ہوتے ہیں، اپوزیشن سے ٹرمز آف ریفرنسز سے متعلق مشاورت کی گئی تھی، اپوزیشن نے میں نہ مانو والا رویہ اپنایا ہوا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 16:27

کمیشن کو وہ تمام اختیارات دیئے گئے ہیں جو عدالت کو حاصل ہوتے ہیں، اپوزیشن ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کمیشن کو وہ تمام اختیارات دیئے گئے ہیں جو عدالت کو حاصل ہوتے ہیں،ٹی آر اوز کی شق اے میں لکھا ہے کہ کسی کی بھی معاونت حاصل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا،کمیشن تحقیقات کیلئے کہیں سے بھی ماہرین کو بلا سکتا ہے،دراصل اپوزیشن نے میں نہ مانو والا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے ٹرمز آف ریفرنسز سے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔اپوزیشن تحقیقات کروانا چاہتی ہی نہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کو چاہیے کمیشن سے تعاون کریں جس کی داڑھی میں تنکا ہوگا وہ پکڑا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :