وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس

شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کی بحالی و خوبصورتی کیلئے اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:16

لاہور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہفتہ کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر ریلوے ہمایوں رشید اورڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کی بحالی و خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور پہلے فیز میں کوٹ لکھپت تا شاہدرہ تک کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے فیز کے اندر ایسے علاقوں میں کام شروع کیا جائے جہاں آبادی زیادہ اوروہاں جلد کام شروع ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل نے وفاقی وزیر ریلویز کو مذکورہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈی جی پی ایچ اے نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ابتدائی طور پر اس منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ پی ایچ اے اور پاکستان ریلویز کے درمیان معاہدہ طے پا سکے۔

متعلقہ عنوان :