وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس
گوادر میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبہ کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:16
لاہور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ہفتہ کے روز ایک اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہدارہ کے زیر اہتمام گوادر میں پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کیا جائے اور ایم ایل ون کی منظوری اور اس کی تشکیل سمیت دیگر اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔
اجلاس میں منصوبہ ایم ایل ون کے سپیشل ٹیم کے سربراہ اشفاق خٹک سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان ریلویز کے 23رکنی وفد جو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز جاوید انور بوبک کی سربراہی میں چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آیاہے نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو اپنے دورہ کے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وفد نے بتایا کہ انہوں نے چین میں سینئر حکام سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز و ماہرین سے ملاقاتیں کیں ہیں،چینی ماہرین نے بتایا کہ ٹنل اور پلوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں چین نے اپنی ٹرینوں کی رفتار کو بڑھایا ہے ۔
وفد نے بتایا کہ چائینہ دورہ کے دوران مختلف ماہرین سے جو معلومات حاصل کی گئی ہیں وہ ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مدد دیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.