پانامالیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام شامل نہ ہوتاتوخوشی ہوتی،سراج الحق
وزیر اعظم صاحب آپ نے اتنی قلیل مدت میں اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ اگرپیسہ سعودی عرب میں کمایا تو پاکستان میں کیوں نہیں لائے،پشاورمیں جلسہ سے خطاب
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کے بیٹے کے نام پاناما لیکس میں آیا،پانامالیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام شامل نہ ہوتاتوخوشی ہوتی، اگرپیسہ سعودی عرب میں کمایا ہے تو وہ پیسے پاکستان میں کیوں نہیں لائیں،پشاورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی ہے، سینیٹر کی حیثیت سے ہم نے اپنے گوشوارے جمع کروائے،پاناما لیکس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کے نام آئے ہیں،اوروزیرا عظم کے بیٹے نے میڈیا پر خود اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیرون ملک کمپنیاں موجود ہیں۔
سراج الحق کاکہنا تھا کہ پانامالیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام شامل نہ ہوتاتوخوشی ہوتی، وزیر اعظم صاحب آپ نے اتنی قلیل مدت میں اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ اگرپیسہ سعودی عرب میں کمایا تو پاکستان میں کیوں نہیں لائے،حکمرانوں نے ملک کے نام پر قرضے لے کر بیرون ملک اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرائے ہیں۔(جاری ہے)
انکاکہنا تھا کہ ہر کارکن پر فرض ہے کہ وہ بزرگوں کا احترام کرے۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغاز کردیا ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.