اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ کا سیاچن کا دورہ ،گیاری میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،آئی ایس پی آر

پیر 25 اپریل 2016 19:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ نے سیاچن کا دورہکیا اور فوجی جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کرتے ہوئے گیاری میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ میجر جنرل دلالی جانسن نے سیاچن ا ور گیاری سیکٹر کا دورہ کیا ۔میجر جنرل دلالی جانسن ساکئی نے فوجی جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کرتے ہوئے گیاری میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ (یو این ایم اوجی آئی پی )1948 میں قائم ہوا تھا جس کا مقصدلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ دینا ہے ۔