Live Updates

عمران خان کا دورہ بونیر ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر تعلیم محمد عاطف ا ور شاہ فرمان کے ہمراہ سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے قتل پر تعزیت

پیر 25 اپریل 2016 23:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دورہ بونیر ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر تعلیم محمد عاطف، سابق وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے ہمراہ سردار سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے قتل پر تعزیت کی۔ بیٹے اجے سنگھ اور کم سن بچی رسنا کور کو گلے لگا کر تسلی دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی چیئر مین عمران خان نے ضلع بونیر کا اچانک دورہ کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ کے وزرا ء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے رہائش گاہ ضلعی اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اﷲ پیر بابا میں سردار سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے ناگہانی موت پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم مشیر کے بڑے بیٹے اجے سنگھ اور چھوٹی بیٹی رسناکو ر کو گلے لگایا۔

(جاری ہے)

اور انہیں تسلی دی۔اس موقع پر میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بونیر پولیس کو ان کے اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اصل ملزم تک پہہنچے اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا سردار سورن سنگھ ایک عظیم انسان تھا ان کے ناگہانی موت سے اقلیتوں کے ساتھ ساتھ مسلم برادری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پارٹی کیلئے ان کے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کے خاندان کا میں خود خیال رکھوں گا۔بہت جلد میں اور وزیر اعلیٰ متاثرہ خاندان کے ساتھ تعاون کیلئے اعلان بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پکڑے جانے والے ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ خراسان طالبان سے جوڑنے والی خبریں قبل از وقت ہے۔میڈیا والے بغیر تصدیق کے خبریں شائع نہ کریں۔ اس سے بلا وجہ علاقے میں خوف ہ ہراس پھیلتا ہے ۔ تعزیت کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی ٹائیگرز سے بھی مختصر خطاب کیا ۔ اور انہیں تسلی دی اور بونیر پولیس کو بروقت کاروائی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات