Live Updates

عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین بھی قرضہ معاف کرانے والوں میں شامل نکلے

جہانگیر ترین اور ان کی فیملی نے 2004-05 میں مختلف بینکوں سے 86 کروڑ سے زائد کا قرض معاف کروایا

پیر 25 اپریل 2016 23:05

عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین بھی قرضہ معاف کرانے والوں میں ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کے بینکوں سے قرض معاف کرانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، جہانگیر ترین اور ان کی فیملی نے 2004-05 میں مختلف بینکوں سے 86 کروڑ سے زائد کا قرض معاف کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بینک کی طرف سے حاصل ہونے والی دستاویز میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے خاندان نے 2004 اور 2005 میں حبیب بینک اور زرعی ترقیاتی بینک سمیت دیگر بینکوں سے تقریباً 86 کروڑ سے زائد کا قرض معاف کروایا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک اور دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی کمپنی فخری پلپ ملز لمیٹڈ کے لئے یونائیٹڈ بینک ، مسلم کمرشل بینک اور رائل بینک آف سکاٹ لینڈ سے قرضہ لیا جب کہ انہوں نے سٹیٹ انجینئرنگ ہیوی میکینیکل کمپکیکس کے لئے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان سے بھی قرضہ لیا ۔ جہانگیر ترین نے اپنی کمپنیوں کے لئے مختلف اوقات میں 40 کروڑ 68 لاکھ اور 18 ہزار سے زائد کا قرضہ لیا جب کہ انہوں نے بینکوں سے 40 کروڑ 98 لاکھ اور 19 ہزار روپے معاف کروائے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات