Live Updates

سورن سنگھ کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کو سراہتا ہوں،ہر شخص سورن سنگھ سے محبت اور ان کی عزت کرتا تھا ، عمران خان

پیر 25 اپریل 2016 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سورن سنگھ کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کو سراہتا ہوں،ہر شخص سورن سنگھ سے محبت اور ان کی عزت کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سورن سنگھ کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اچھی بات ہے ۔ہر شخص سورن سنگھ سے محبت اور ان کی عزت کرتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ سورن سنگھ سے لوگوں کی محبت کا اندازہ ان کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت دیکھ کر ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :