وزیر اعظم نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 12:25

وزیر اعظم نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں میں وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں ملک کی صورتحال اور ملک میں پیدا ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام ہماری ترقی سے مطمئن ہیں ، ہم سازش کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مخالفین کی تنقید ہمیں ہرگز نہیں روک سکتی، ملک میں ترقی کا عمل ایسے ہی جاری رہے گا۔ ملاقاتوں میں پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور اس سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔