پی ٹی آئی کے جلسے میںخواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر نے عمران خان کو خط لکھ دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 12:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں کچھ نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس پر پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر عظمیٰ کاردار نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو ایک مذمتی خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ن کے نہیں بلکہ ہمارے اپنے کارکنان تھے۔
عظمیٰ کاردار نے خط میں لکھا کہ جلسے میں ناقص انتظامات کے باعث ایسی صورتحال پیدا ہوئی۔(جاری ہے)
اور اس صورتحال کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ جلسے کی انتظامیہ خود ہے ، انہوں نے خط میں کہا کہ ایسے واقعات پہلی مرتبہ پیش نہیں آئے بلکہ خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ کوئی ایکشن لینے اور انتظامات بہتر کرنے کی بجائے پارٹی کی قیادت تصویر بنوانے میں مصروف تھی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ خواتین سے بد سلوکی کی خبریں منظر عام پر آںے کے بعد پارٹی چئیر مین عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور ملزمان کا پتہ لگانے کے احکامات جاری کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.