خواتین سے بد سلوکی، پی ٹی‌آئی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 13:33

خواتین سے بد سلوکی، پی ٹی‌آئی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء): پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی تشکیل کردہ 4 رکنی کمیٹی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نفیسہ خٹک، طلعت نقوی اوریونس رضا شامل ہیں۔ کمیٹی جلسے میں خواتین سے کارکنان کی بد سلوکی کے معاملے پر تحقیقات مکمل کر کے ایک ہفتے کے اندر پارٹی چئیر مین عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔