Live Updates

عمران خان نے جلسے میں خواتین کے بدتمیزی کے واقعات سامنے آنے پر معافی مانگ لی

جلسے کی ویڈیو کا جائزہ لے گی اور تمام قصور واروں کو سزا بھی دی جائے گی وہاں لوگ زیادہ اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے بد مزگی سامنے آئی ہے‘عمران خان

منگل 26 اپریل 2016 22:46

عمران خان نے جلسے میں خواتین کے بدتمیزی کے واقعات سامنے آنے پر معافی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے میں خواتین کے بدتمیزی کے واقعات سامنے آنے پر معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ جن خواتین کے ساتھ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع جلسے کے دوران بدتمیزی کے واقعات پیش آئے وہ ان سے معافی مانگتے ہیں‘عمران خان نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ جلسے کی ویڈیو کا جائزہ لے گی اور تمام قصور واروں کو سزا بھی دی جائے گی وہاں لوگ زیادہ اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے بد مزگی سامنے آئی ہے ۔

واضح رہے کہ 24اپریل کو ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات سامنے آئے تھے جس پر عمرا ن خان نے سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا ۔تاہم عمران خان نے آئند ہ جلسوں میں خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :