Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پنجاب کے تنظیمی اور سیاسی معاملات خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:33

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پنجاب کے تنظیمی اور سیاسی معاملات خود ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے پنجاب کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی خود مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اب سے پنجاب کے تمام اجلاسوں کی صدارت خود کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی قائدین کو ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے اور سخت بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کی ذمہ داری سونپ دی ہے، اسد عمر کراچی کے تنظیمی معاملات سمیت ضمنی انتخابات کے امور بھی دیکھیں گے۔ اسد عمر کی ذمہ داریوں کا نوٹی فکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات