Live Updates

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 15:27

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا چیلنج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے عمران خان کو کیا گیا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کے ٹی آر اوز پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اس سوچ کے خلاف ہے جس نے ملک کو بھکاری بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے ٹی آر اوز بنا کر حکومت کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو اپنے 20 سالہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات