پانامہ لیکس ،وفاقی کابینہ کا آئی سی آئی جے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 اپریل 2016 16:10

پانامہ لیکس ،وفاقی کابینہ کا آئی سی آئی جے کے خلاف عالمی عدالت انصاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) وفاقی کابینہ نے پانامہ لیکس افشاء کرنے والی صحافتی ویب سائٹ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پانامہ لیکس افشاء کرنے والی صحافتی تنظیم کی شدید مذمت کی گئی، کابینہ کے ارکان نے صحافتی ویب سائٹ کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے عالمی عدالت انصاف میں لیگل ٹیم سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :