Live Updates

جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

بدھ 27 اپریل 2016 22:54

جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا جہانگیر ترین کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ان پر غلط الزامات لگائے جہانگیر ترین نے پاکستان کی اعلی ترین ، شفاف کاروباری شخصیت ہیں سٹیٹ بنک کے رد کردہ خط کو بنیاد بنا کر جہانگیر ترین کی کردار کشی کی گئی اور اصل خط کو چھپایا گیا جہانگیر ترین نے پانچ سال میں 13 ارب 58 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے شہباز شریف کردار کشی پر سرعام معافی مانگیں اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات