عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم خالدشمیم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

مصطفیٰ کمال میت لینے کیلئے لندن گئے توالطاف حسین نے انہیں کہاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے،خالدشمیم کا جیل سے موبائل پر ویڈیو پیغام

بدھ 27 اپریل 2016 22:54

عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم خالدشمیم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالدشمیم کی ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے جس میں اس نے کہاہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی میت لینے کیلئے جب مصطفیٰ کمال لندن گئے تھے توالطاف حسین نے انہیں کہاتھاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا۔گزشتہ روزمیڈیاپر ریلیزہونے والی اس ویڈیومیں خالدشمیم کوجیل کے اندرموبائل پرگفتگوکرتے ہوئے دکھایاگیاہے ،خالدشمیم نے مزیدکہاہے کہ میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے ،میرے لئے اسلام آبادمیں ایک گھرکابندوبست کریں تاکہ میں ہاوٴس اریسٹ کے لئے درخواست دے سکوں ۔

خالدشمیم نے کہاکہ الطاف حسین مصطفیٰ کمال سے خوفزدہ تھے کہ کہیں وہ میری جگہ نہ لے لیں کیونکہ کارکن مصطفیٰ کمال سے بہت محبت کرتے تھے ،خالدشمیم نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی غیرجانبدار رہے یہ میرا الطاف حسین اورایم انورکامعاملہ ہے جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی ،رابطہ کمیٹی بالکل الگ رہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جنوری میں خالدشمیم نے عدالت میں پیشی کے دوران جب میڈیاسے گفتگوکی تھی تووزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے نگران پولیس افسرکومعطل کردیاتھااوراب یہ ایک حیرت انگیزبات ہے کہ اڈیالہ جیل سے ملزم خالدشمیم کی ایک ایسی ویڈیوریلیزہوئی ہے جس میں اس نے مزیدانکشافات کئے ہیں