عمانی حکومت کا گھریلو ملازمین کے لئے مزید قوانین بنانے کا اعلان

جمعرات 28 اپریل 2016 16:24

عمانی حکومت کا گھریلو ملازمین کے لئے مزید قوانین بنانے کا اعلان


عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : وزارتِ افرادی قوّت کے مشیر سلیم السعادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی گھریلو ملازمین کے لئے نئے قوانین کا اجرا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گھریلو ملازمین کو مکمل تحفظ حاصل ہو اوربغیر کسی ڈر اور خوف کے مملکت میں کام کر سکیں۔ نئے قوانین بنائے جانے سے گھریلو ملازمین کی طرف سے شکایات میں کمی آئے گی۔عمان میں عام طور گھریلو ملازمین میں، ملازمائیں ،گھریلو ڈرائیور،مالی ،اور صفائی کا عملہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :