چکن گوشت کی 65 فیصد دکانوں پر سلاٹرنگ کا جدید طریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے، ڈی سی او لاہور
جمعرات 28 اپریل 2016 22:53
لاہور۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) شہر بھر کی تقریباً65فیصد چکن گوشت کی دکانوں سے پلاسٹک کے ڈرم میں مرغیوں کو ذبح کر کے ڈا لنے کے عمل کا مکمل خاتمہ اور ان دکانوں پر جدید طریقہ سے سلاٹرنگ کے عمل کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے اس حوالے سے منعقدہ ایک بریفنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈی او (فوڈ)لاہور چوہدری محمد ایوب نے ڈی سی او کو خصوصی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15جنوری سے شروع ہو نیوالی اس مہم میں اب تک 65فیصد دکانوں سے ڈرموں کو اٹھوا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پر "سٹیل کون"کو استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے ان ڈرموں میں مرغیوں کو ذبخ کر کے ڈال دیا جا تا تھا اور گاہکوں کو اس بات کا پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس میں پہلے سے ذبخ شدہ مرغی رکھی ہے کہ نہیں ،انہوں نے بتایا کہ دکانداراس ڈرم میں مرغیوں کی آلا ئشیں بھی رکھتے تھے جس کی وجہ سے حفظانِ صحت کے اصولوں اور صفائی پر عملدرآمد نہ ہو رہا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.