وزیراعظم کے نوٹس پریوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس، پرانی قیمتیں برقرار

جمعہ 29 اپریل 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے نوٹس پریوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا،دالوں کی پرانی قیمتیں برقراررہیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے جمعہ کے روز یوٹیلتی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبر پر برہمی کا اظہار کیا اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میری اجازت کے بغیر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ دالوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔جس کے بعدیوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن واپس لے لیاہے اوردالوں کی پرانی قیمتیں دوبارہ سے بحال کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :