وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار زیرصدارت فنانس ڈویژن کا اجلاس، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 29 اپریل 2016 22:43

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے فنانس ڈویژن کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمود خان نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ سے قبل فریقین سے مفید تجاویز کیلئے ایف بی آر کے حکام نے گزشتہ ہفتے تاجروں‘ تاجر تنظیموں‘ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ پیشہ ورانہ امور کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس سلسلہ میں مفید تجاویز ایف بی آر کو پیش کیں جنہیں حتمی شکل دے دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں رواں مالی سال بجٹ جمع کرنے کے حوالے سے اہداف کے حصول سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھی جائیں کیونکہ ملکی ترقی کیلئے یہ حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :