رہ نما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے قافلے پر آزاد کشمیر میں حملہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 اپریل 2016 00:46

رہ نما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے قافلے پر آزاد کشمیر میں حملہ

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء) رہ نما پیپلز پارٹی فریال تالپور کے قافلے پر آزاد کشمیر میں حملہ ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور انتتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فریال تالپور کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ 2 نامعلوم افراد کی جانب سے فریال تالپور کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی اور پتھراو کیا گیا۔ پتھراو کے باعث قافلے میں شامل 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیٹیکل سیکرٹری آزاد کشمیر حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ پتھراؤ نواز لیگ کے کارکنوں نے کیا۔