Live Updates

عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تشہیر کی جا رہی ہے، مریم نواز کے سیل کے خلاف نیب میں جا رہے ہیں۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 15:43

عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تشہیر کی جا رہی ہے، مریم نواز کے سیل کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر نیب میں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف پر اعتراض یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے اور آف شور کمپنیاں ڈکلئیر نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں صاحب بے قصور ہوتے تو پارلیمنٹ میں اثاثے ڈکلئیر کر کے بتاتے کہ میں نے اتنا ٹیکس ادا کیا۔

حکومت کی جانب سے اشتہارات اور پروپیگنڈے کے معاملے کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الزام تراشی کے لیے سیل بنا رکھا ہے۔ حکومتیں بلیک میل نہیں کرتیں مجرم کو پکڑتی ہیں۔ مریم نواز کے سیل کے خلاف نیب میں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مانسہرہ اور ہری پور میں جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا نام پانامہ لیکس میں نہیں آیا ، نوازا شریف کا آیا ہے۔

لہٰذا انہیں چاہئیے کہ وہ صفائی پیش کریں۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے ٹیکس ادا کر کے اپنی رقم بیرون ملک بھجوائی ہے۔ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، میری رقم جائز طریقے سے باہر بھجوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے28تاریخ کو قوم کو رقم بیرون ملک بھیجنے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ میری ستر ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہے بیرون ملک کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے حلال کمائی باہر بھیجی ہے جس کے میرے پاس ثبوت بھی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات