Live Updates

ماڈل قندیل بلوچ تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر رو پڑیں

پاس نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے پاس نہیں جانے دیا گیا، قندیل بلوچ کا شکوہ

اتوار 1 مئی 2016 22:56

ماڈل قندیل بلوچ تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر رو پڑیں اور شکوہ کیا کہ انھیں پاس نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے پاس نہیں جانے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور میں عمران خان کے جلسے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قندیل بلوچ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں ۔انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں پہلی بار سیاسی جلسہ میں آئی تھی وہ بھی عمران خان کے پیار کی وجہ سے مگر مجھے ان سے ملنے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ پاس نہ ہونے کی بناء پر عمران خان کے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا مجھے پہلے پتا ہوتا تو میں یہ پاس بھی لے کر آتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات