Live Updates

عمران خان کے ہر جلسے میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے ،لیڈر کی زبان اورکارکنوں کے ہاتھ بے قابو ہو چکے ہیں،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے جلسے پر ردعمل

اتوار 1 مئی 2016 23:04

عمران خان کے ہر جلسے میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے ،لیڈر کی زبان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہر جلسے میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے ،لیڈر کی زبان اورکارکنوں کے ہاتھ بے قابو ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کچھ تو شرم کرو جوبندہ ایک جلسہ نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیا سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر جلسے میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے ۔لیڈ ر کی زبان قابوسے باہر ہے اور کارکنوں کے ہاتھ بے قابو ہو چکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات