کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے حکمرانوں سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کا بے لاگ احتساب کیا جائے اور لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ، چیف جسٹس آف پاکستان وسیع تر قومی مفاد کے لیے کمیشن کی سربراہی قبول کریں اور پوری قوم کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے لٹیروں سے ملک کی جان چھڑائیں،سینیٹر سراج الحق

جماعت اسلامی کے زیراہتمام کرپشن کیخلاف مہم کے سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی پروگرامات سے رہنماؤں کے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیموں نے ملک بھر میں پانامہ لیکس اور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف احتجاجی جلسے ، جلوس ، ریلیاں اور سیمینار کیے اور مطالبہ کیا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے حکمرانوں سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کا بے لاگ احتساب کیا جائے اور لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان وسیع تر قومی مفاد کے لیے کمیشن کی سربراہی قبول کریں اور پوری قوم کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے لٹیروں سے ملک کی جان چھڑائیں۔ احتجاجی جلسے ، جلوس اور ریلیوں کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ،اور ضلعی قائدین نے کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، راولپنڈی ، ملتان ، سیالکوٹ ، سرگودھا، چنیوٹ و دیگر اضلاع میں بھی کرپشن کے خلاف ریلیاں ، جلوس اور سیمینار منعقد ہوئے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے منڈی بہاؤالدین نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پانامہ لیکس کیخلاف ایک بڑی ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہاکہ ہم پاکستان سے کرپشن کو ختم کر کے مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں، جہاں ہر طرح کے ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور قرآن و سنت کے مطابق قوانین رائج ہوں ۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ٹاؤن شپ اکبر چوک میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محنت کشوں کو سوشل سیکورٹی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے اور صنعتی مزدوروں کی طرح عام مزدوروں کو بھی ان کے بچوں کے تعلیمی و شادی اخراجات کی گرانٹ دی جائے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن نے جماعت اسلامی چنیوٹ کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں بڑی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام لاہور میں خواتین کی بہت بڑی کرپشن فری پاکستان ریلی نکالی گئی جس سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور عبدالعزیز عابدنے خطاب کیا ۔ ریلی کی قیادت ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، زر افشاں فرحین ، ڈاکٹر شگفتہ و دیگر رہنماؤں نے کی۔امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے مشتاق احمد خان نے دیر میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کو زبردست عوامی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور یہ مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

ہمہ گیر اور کڑے احتساب سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے۔ کرپشن کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کو ساتھ ملا رہے ہیں۔ نوجوان ساتھ ہوں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے زیراہتمام کرپشن کے خلاف یو م احتجاج کے موقع پر جیکب آباد ، حیدر آباد ، سکھر ، شکار پور ، ڈھیرکی ، میر پور سمیت متعدد شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن سے امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی ، نصراللہ چنا ، حفیظ بجارانی و مقامی رہنماؤں نے خطاب کیا ۔

امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ کرپشن پاکستان کاسب سے بڑااور سنگین مسئلہ ہے پانامالیکس پر جماعت اسلامی کاٹی اوآر دودھ اورپانی الگ کرسکتاہے مزدوروں کے بچوں کامستقبل بدعنوانی سے پاک پاکستان میں ہے کرپشن کی ضدجماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ہی ملک کوکرپشن فری پاکستان بناسکتی ہے جمعہ ۶ مئی کومیرپور خاص کراچی ٹرین چلاؤعوامی دھرنادیاجائے گا۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں کرپشن کے خلاف نکالی گئیں جن سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی اور مولانا عبدالکبیر شاکر و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سید وقاص جعفری نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کسی ایک صوبے یا چند لاکھ لوگوں کا نہیں بلکہ ملک کے بیس کروڑ عوام کا ہے ۔ کرپشن نے ملک کی معاشی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :