کارکنوں کو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کو ریاستی جبر کا شکار بنایا جا رہا ہے، ایسے لوگ جن کو پارٹی نے نام دیا انہوں نے بھی احسان فراموشی کی،پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کارکنوں اور ذمے داران کو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ریاستی جبر کا شکار بنایا جا رہا ہے، لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کیا جا رہا ہے، کارکنان اور ذمے داران کو پارٹی چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن کو پارٹی نے نام دیا انہوں نے بھی احسان فراموشی کی۔ اس موقع پر میر جاوید اقبال، عظمت خان، پروفیسر مظفر حسین، ڈاکٹر جاوید مظفر اور پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :