وزیر اعلی پنجاب کا لیہ کا دورہ، متاثرین کے لواحقین میں‌سے ایک فرد کو درکاری نوکری دینےکا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 10:59

وزیر اعلی پنجاب کا لیہ کا دورہ، متاثرین کے لواحقین میں‌سے ایک فرد کو ..

لیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے چک 105 پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونے واے اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

شہباز شریف نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ لا پرواہی برتنے والے افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جان کی بازی ہارنے والے افراد کے لواحقین میں سے ایک، ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ لیہ میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :