پانامالیکس کے اِنکشافات کے بعد وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں،جس تحقیقاتی کمیشن کے ارتقاء سے پہلے ہی سوالیہ نشانات اْٹھ جائیں تو اْسکی افادیت کیاباقی رہ جاتی ہے،حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ النظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے ، سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی کی صحافیوں سے ٹیلی فون پربات چیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 2 مئی 2016 17:59

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ پانامالیکس کے اِنکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اخلاقی طور پر اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے،جس تحقیقاتی کمیشن کے ارتقاء سے پہلے ہی سوالیہ نشانات اْٹھ جائیں تو اْسکی افادیت کیاباقی رہ جاتی ہے،حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ نظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے،اْس وقت تک میاں نواز شریف کواپنا وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بھی چھوڑ دینا چاہئے جب تک اْن پر لگا یہ داغ صاف نہ ہو جائے۔

وہ پیر کو اوکاڑہ کے سنیئر صحافیوں سے ٹیلی فون پربات چیت کر رہے تھے۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ نواز شریف ابھی تک سیاسی طورپر نا بالغی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ نت نئے بحرانوں کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

لگتا ہے کہ حکومت میں سیاسی پختہ سوچ اور بالغ نظری رکھنے والے مشیروں اوروزراء کی کمی ہے جس کا واضح ثبوت حکومت پر ہونے والی روز بروز تنقید ہے جو بعض مشیروں اور وزراء کی پیداکردہ ہے۔

بے وقوفوں کی اس حکومت میں کوئی کمی نہیں جو وزیراعظم کو غلط مشورے دیکر مسلسل دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں۔نوازشریف کا دامن اگر صاف ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کے م?قف کوتسلیم کرتے ہوئے اپنے آپ کوہر اْس فورم پر احتساب کے لئے رضاکارانہ طور پر پیش کردیں جس پر قوم بھرپور اعتماداوریقین رکھتی ہو اوراْس وقت تک میاں نواز شریف کواپنا وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بھی چھوڑ دینا چاہئے جب تک اْن پر لگا یہ داغ صاف نہ ہو جائے۔ پاکستان کی ہمیشہ یہ بد قسمتی رہی ہے کہ اہل اقتدار خود کو قوانین سے ماورا تسلیم کر تے ہوئے تمام قانونی واخلاقی حدور پار کرجاتے ہیں اور ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔