اپوزیشن وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکی ، ہر جماعت کا اپنااپنا موقف
اے این پی اور ایم کیو ایم کا موقف یکسر مختلف،پیپلز پارٹی میں دو آراء پائی گئیں پی ٹی آئی ، شیخ رشید احمد اور اعتزاز احسن کا وزیراعظم کے استعفے پر زور سراج الحق نے بھی وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کے معاملے پر حمایت سے گریز
پیر 2 مئی 2016 22:43
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) اپوزیشن وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکی اس معاملہ پر ہر جماعت کا موقف علیحدہ علیحدہ تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور ٹی او آرز کے معاملے پر مشترکہ اجلاس ہوا ۔
جس میں تمام متعلقہ جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم اپوزیشن وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکی ۔ اے این پی اور ایم کیو ایم کا موقف یکسر مختلف تھا جب کہ پیپلز پارٹی میں بھی دو آراء پائی گئیں تاہم ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے استعفے پر زیادہ زور پی ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے دیا تاہم باقی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کی رائے تھی کہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ملک میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہو اور ملک مشکلات کا شکار ہو بلکہ کمیشن کے قیام اور ٹی او آرز پر توجہ مرکوز رکھی جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.