کراچی : ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد دوران حراست انتقال کر گئے، واسع جلیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 12:45

کراچی : ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد دوران حراست انتقال کر گئے، واسع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد دوران حراست انتقال کر گئے۔ ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آفتاب احمد ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر تھے۔ میڈیکو لیگل آفیسر کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاش کا پوسٹمارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ کرے گا۔

ایم کیو ایم رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آفتاب احمد کو رینجرز نے 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جہاں دوران حراست آفتاب احمد کا انتقال ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :